27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے جبکہ سینئر ججز کا اس طرح مستعفی ہونا ضمیر کی آواز اور عوامی جذبات کی ترجمانی ہے، علامہ باقرعباس زیدی

14 نومبر, 2025 22:54

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بنتی جارہی ہے، 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے جبکہ سینئر ججز کا اس طرح مستعفی ہونا ضمیر کی آواز اور عوامی جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریکیں چلانے والی جماعتوں نے خود ہی اس کا گلہ گھونٹ دیا ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والوں نے آمریت کا ساتھ دیا ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ صدرِ مملکت اور آرمی چیف مراعات کے حصول کی دوڑ میں مصروف ہیں، اسلامی جمہوریہ میں حاکمِ اعلی کا کسی جرم پر جواب دہ نہ ہونا اسلامی شریعت کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد، 21 نومبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا: تحریک تحفظ آئین پاکستان

علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ آئینِ پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں، مگر حالیہ ترمیم ریاستی اداروں میں ٹکراؤ اور انتشار کا باعث بنے گی، ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والی جماعتوں نے عوام کے ساتھ خیانت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے راگ الاپنے والوں نے جمہوری قدروں کی بدترین پامالی کی ہے، ملک میں جمہوریت کے خاتمے اور بادشاہت کے آغاز کے آثار نمایاں ہیں، آئینِ پاکستان میں مفاداتی تبدیلیوں کا گندا کھیل ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ نے کھیلا ہے، غیر آئینی ترامیم کی منظوری دینے والی جماعتوں نے اپنے ہاتھوں اپنی سیاسی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے، اس خیانت کا خمیازہ انہیں اگلے قومی انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔

 

1:04 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔