مجلس وحدت مسلمین ملتان کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

14 نومبر, 2025 19:31

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیرِ اہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی نمازِ جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ مجاہد جعفری، علامہ جعفر انصاری اور جواد رضا جعفری نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد، 21 نومبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا: تحریک تحفظ آئین پاکستان

مظاہرین نے "پاکستان زندہ باد”، "آئینِ پاکستان زندہ باد” اور "27 ویں آئینی ترمیم مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مولانا علی رضا حسینی، ثقلین نقوی، ہادی گردیزی سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

3:46 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔