دو فلسطینی نوجوانوں کا قتل سنگین جرم ہے، حماس و جہاد اسلامی

14 نومبر, 2025 19:00

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے الخلیل شہر میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے “سنگین جرم” اور قابض صہیونیوں کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

حماس نے کہا کہ صہیونی رژیم کی جانب سے فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیے جانے والے ٹارگٹڈ قتل کے اقدامات ناکام ہوں گے اور یہ کارروائی فلسطینی عوام میں مزاحمت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے سنی، شیعہ، عیسائی سب کی حفاظت کی ہتھیار ڈالنے نہیں دیں گے، لبنانی اہلِ سنت علماء

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کا قتل ان کے حق پر مزید ثابت قدمی اور استکبار و جارحیت کے خلاف ان کے عزم کو تقویت دے گا۔

فلسطینی تحریک جہادِ اسلامی نے بھی ایک بیان میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں بیت امر کے جنوب میں دو نوجوانوں کے قتل کو واضح جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی صہیونی فوج اور آبادکاروں کی منظم دہشت گردی کا حصہ ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کے گھروں، دیہاتوں اور کھیتوں سے جبراً بے دخل کرنا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

11:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔