ضمنی الیکشن، شیعہ علماء کونسل کا آئین شکن جماعت پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل نے ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حالیہ متنازعہ آئینی ترمیم پاس کرنے والی آئین شکن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مسئولین نے این اے-185، ڈیرہ غازی خان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سردار دوست محمد خان کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے سنی، شیعہ، عیسائی سب کی حفاظت کی ہتھیار ڈالنے نہیں دیں گے، لبنانی اہلِ سنت علماء
شیعہ علماء کونسل پاکستان، ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنماء سید ندیم حیدر نقوی اور سید علی حضور نقوی، ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازی خان، نے این اے حلقہ 185 کے ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل ایک جانب جمہوریت کے فروغ کی بات کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب آئین کی حرمت کو پامال کرنے والی جماعت کی حمایت کا اعلان کرنے پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔







