کرک میں پولیس کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز: کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان محمد حیدر (مومی) شہید
ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس میں کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔







