آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی اسلام آباد دہشتگردی کے واقعات کی مذمت: ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر زور
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ہیں، جو پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کے اعتراف کے بعد ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ہمیں نئے حالات کا ادراک کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد اور الرٹ رہنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک برادر اسلامی ملک ہے، اس کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانا ضروری ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں۔
آخر میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی، اور شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔







