قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک، وفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی زیرصدارت نگران وزیراعلی’ کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس جی بی ہاوس میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں کنونیئر سید سہیل عباس، ترجمان متحدہ اپوزیشن جاوید علی منوا، سینئر سیاستدان نواز خان ناجی خواتین اراکین کلثوم فرمان اور کنیز فاطمہ نے شرکت کی جبکہ وزیرمحمد سلیم، شیخ اکبر علی رجائی، کرنل عبید اللہ بیگ نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی جانب سے باضابطہ نگران وزیراعلی’ کی تقرری کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس کے سلسلے میں شرکت اور لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں آئین وقانون کی پامالی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعہ سے ملک بھر میں احتجاج کا آغاز ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
متحدہ اپوزیشن سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ آج کے اجلاس میں شرکت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اپوزیشن ممبران نے مشاورتی اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے پر اپوزیشن لیڈر کی کاوشوں کو مستحن قرار دیا اور واضح کیا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپوزیشن کا کردار بین اور بھرپور رہا اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کی ترجمانی کی بھرپور کوشش کی گئی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل اور متحدہ اپوزیشن کی رائے کو متفق ہونا مستحسن قرار دیا اور دونوں فورمز کے ذریعے اس سلسلے میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔







