ملک میں آئین وقانون کی پامالی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعہ سے ملک بھر میں احتجاج کا آغاز ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

12 نومبر, 2025 20:44

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کے پی کے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور ویسٹ سے ایسٹ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

پاکستان اور ساؤتھ ایشیاء کا امن پورے ایسٹ کا امن شمار ہوگا، مغربی طاقتیں طاقت کی منتقلی کے اس عمل کو روکنا یا سست کرنا چاہتی ہیں۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ کو کبھی بھی پاپولر (عوامی) لیڈرشپ برداشت نہیں ہوتی۔اسی لئے انہیں یاتو ماردیا گیا یا ان کی کردارکشی کی گئیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں جو حکومت آئی، اس نے عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھا دیئے۔

آٹھ فروری 2024 کے انتخابات میں عوام نے ان قوتوں کے خلاف ووٹ دیا جنہوں نے اقتدار کے کھیل میں ملک کو نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا سید عامرعباس ہمدانی کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس

کراچی سے لیکر جی بی تک جو تباہی اور بربادی ہے وہ انہی کی وجہ سے جو رول آف لاء کو پاؤں تلے روندتے ہیں۔ جن کے نذدیک آئین کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں ہونے والی ترمیم آئین کا قتل ہے، انہوں نے عوام کے حق میں آج تک کوئی قانون سازی نہیں کی، لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، بےروزگاری عام ہے، صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید ہیں۔

ہم اس کے خلاف تحریک جاری رکھیں گے، جیسا کہ محمود خان اچکزئی صاحب نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز نماز کے بعد ملک بھر کی مساجد میں احتجاج کیا جائے گا تاکہ عوامی شعور بیدار ہو اور آئین کے تحفظ کے لیے آواز بلند ہو۔

4:06 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔