ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے، دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا، قوم متحد ہے، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت اور اس سانحے میں جابحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے، دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا، قوم متحد ہے۔ قومی وحدت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیاں قوم کیلئے فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 12 روزہ جنگ پر مبنی ایران کی پہلی عبرانی زبان دستاویزی فلم “موشکها بر فراز بازان” کی ریلیز
اسلام آباد دھماکے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ فتنۃ الخوارج انسان کہلانے کے بھی اہل نہیں، شہریوں پر حملہ بزدلانہ اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔







