علامہ شبیر حسن میثمی سے جامعة المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے وفد کی ملاقات: تعلیمی تعاون اور MOU پر اتفاق

11 نومبر, 2025 16:12

شیعیت نیوز : چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور میثم ملت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے جامعة المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے اہم ذمہ داران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے زہرا (س) اکیڈمی میں اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران چیئرمین صاحب سے مختلف اہم امور، بالخصوص الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس سسٹم اور جامعة المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU) پر اتفاق سمیت دیگر اہم تعلیمی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی منصوبے سے نمٹنے کے لیے مقاومتی محاذ کو مضبوط کرنا ہوگا: سید عبدالمالک الحوثی

علامہ شبیر میثمی نے وفد کو مختلف علمی و تنظیمی امور پر رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر چیئرمین صاحب کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس مولانا مظہر عباس زیدی، زہرا (س) کالج کے مولانا اظہر عباس اور دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جامعة المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے وفد میں مولانا ڈاکٹر محمد جابر محمدی، مولانا انیس الحسینین، مولانا سید عمار ہمدانی، مولانا ادریس زاہدی اور دیگر معزز افراد شامل تھے۔

آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

1:30 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔