طلباء جعفریہ کی پہلی ذمہ داری تعلیم پر توجہ دینا ہے، تعلیمی میدان میں آگے آنا جعفری جوان کا مشن ہے،علامہ شبیر میثمی

11 نومبر, 2025 13:50

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سرزمین سندھ روہڑی میں منعقدہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سولہویں مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دور دراز علاقوں سے یہاں تشریف لائے ہیں، اس عزم کے ساتھ سسٹم سے وفاداری کا یہ کارواں رواں دواں رہے، طلباء جعفریہ کی پہلی ذمہ داری تعلیم پر توجہ دینا ہے، تعلیمی میدان میں آگے آنا جعفری جوان کا مشن ہے، نظریہ قیادت سے وابستہ طلباء تنظیم کی بہت سی ذمہ داریاں ہیں، معاشرتی معاملات میں بھی صف اول کا کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر نگران سیٹ اپ کو ذاتی یا سیاسی مفادات کے تابع بنا دیا گیا، تو نہ صرف الیکشن کی شفافیت مشکوک ہو جائے گی، ایم ڈبلیوایم

قائد محترم کے سپاہی کا مستقبل قومی پلیٹ فارم ہے، اس لیے ایسے اقدامات اٹھائیں، جس سے معاشرے میں ایک بھترین کارکردگی انجام دی جا سکے، زہرا (س) اکیڈمی تعلیمی حوالے سے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا انشاءاللہ۔ آخر میں سیکرٹری جنرل نے نومنتخب میر کارواں برادر فتح محمد رضوی سے حلف بھی لیا, پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہؑ سے ہوا۔

2:48 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top