اگر نگران سیٹ اپ کو ذاتی یا سیاسی مفادات کے تابع بنا دیا گیا تو الیکشن کی شفافیت مشکوک ہو جائے گی، ایم ڈبلیوایم

11 نومبر, 2025 13:14

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام سیاسی کونسل کا ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات و اپوزیشن لیڈر جناب کاظم میثم نے کی، جنہوں نے گلگت بلتستان میں کیئر ٹیکر (نگران) حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران سیاسی کونسل کے ممبران نے نگران سیٹ اپ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ نگران حکومت کا بنیادی، آئینی اور اخلاقی فریضہ صرف اور صرف آزاد، شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی منتخب عوامی حکومت کو باوقار طریقے سے اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنانا بھی اسی نگران سیٹ اپ کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی سالمیت عوام کی عزت ووقارپرحملہ ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

ممبران نے اس بات پر خاص زور دیا کہ نگران حکومت کو سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے اور ایسے افراد کو اس سیٹ اپ میں شامل کیا جائے جو نہ صرف دیانت دار، باصلاحیت، تجربہ کار اور غیرجانبدار ہوں بلکہ گلگت بلتستان کی زمینی حقائق، آئینی پیچیدگیوں اور عوامی توقعات سے بخوبی آگاہ بھی ہوں۔

شرکائے اجلاس نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر نگران سیٹ اپ کو ذاتی یا سیاسی مفادات کے تابع بنا دیا گیا، تو نہ صرف الیکشن کی شفافیت مشکوک ہو جائے گی بلکہ اس سے عوامی اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔

1:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top