یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی سالمیت عوام کی عزت ووقارپرحملہ ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

11 نومبر, 2025 13:09

شیعیت نیوز: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر کے آئین و عدلیہ کو کمزور کیا اور اداروں کو تابع بنایا۔ آج بھی وہی روش دہرائی جا رہی ہے،قانون و احتساب معطل، عوام کی آواز دبائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکی، اسرائیلی اور سعودی انٹیلی جنس نیٹ ورک بے نقاب، خفیہ سازش ناکام

آئینِ پاکستان میں حاکمیت صرف اللہ کی ہے، مگر چند لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھے ہیں۔ یہ رویہ ریاست کی سالمیت اور عوام کے وقار پر حملہ ہے۔‏جب سیاست اقتدار کی جنگ بن جائے تو اس کے نتائج کرپشن، فساد اور تباہی کی صورت میں نکلتے ہیں۔ قوم کو اس فرعونی راستے سے بچانے کے لیے سب کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔‏عمران خان عوام کی امید ہیں، اور عوام آئین، انصاف اور پاکستان کے دفاع کے لیے اب خاموش نہیں رہیں گے۔

12:08 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top