کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ڈھاکہ میں شیعہ تکفیری پر مبنی تقریر
شیعیت نیوز: پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کا دہشتگرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی کھلے عام تقریریں کر کے وہاں کے مسلمانوں کو تکفیریت اور فرقہ وارانہ فساد پر اُکسا رہا ہے۔
یہ وہی شخص ہے جس نے پاکستان میں ریاستی اداروں پر حملے کرائے، مزارات، مساجد اور درباروں پر خون کی ہولی کھیلی، اور ہزاروں معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کے جنازے پر شیعہ مخالف نعرے بازی، حکومت خاموش
پاکستان میں نفرت، قتل و غارت اور دہشتگردی کا بیج بونے والا یہ قاتل اب ڈھاکہ میں آزاد پھر رہا ہے، اور اپنی شیعہ دشمنی کا بیج وہاں بھی بو رہا ہے۔
مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ یہی تکفیری سوچ اسلام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس نے پہلے پاکستان کو جلایا اور اب بنگلہ دیش کے امن کو نشانہ بنانے نکلا ہے۔
حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ جب یہ تکفیری دہشتگرد پاکستان واپس آئے تو اس کا محاسبہ کیا جائے اور اس سے جواب طلب کیا جائے کہ یہ کس طرح کھلے عام ایک مسلمان فرقے کی علانیہ توہین کر رہا ہے، وہ بھی ہر جگہ۔
ریاستی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی ناگزیر ہے تاکہ ملک میں دوبارہ نفرت و دہشتگردی کا بیج نہ بویا جا سکے۔







