مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کا بقیتہ اللہ کنونشن، مولانا سید روح اللہ کاظمی ضلعی صدر منتخب

09 نومبر, 2025 12:33

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کا ضلعی کنونشن بعنوان “بقیتہ اللہ” منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے صدور، تنظیمی رفقاء اور وابستگانِ مجلس نے بھرپور شرکت کی۔

کنونشن میں مرکزی و صوبائی نمائندگان نے شرکت کی جن میں ممبر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی آصف رضا ایڈووکیٹ، مرکزی صدر وحدت یوتھ سید یاور علی کاظمی، نائب صدر وحدت یوتھ مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی شامل تھے۔

اس موقع پر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط، تنظیمی شعور اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وحدت اور اخلاص ہی وہ قوت ہے جو ملت کے اجتماعی استحکام کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا نجف اشرف دفتر کا دورہ اور طلبہ سے خطاب

کنونشن کے اختتامی سیشن میں انتخابی عمل انجام پایا، جس کے نتیجے میں کثرت رائے سے مولانا سید روح اللہ کاظمی آئندہ تین سال کے لیے ضلعی صدر منتخب ہوئے۔

نو منتخب ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کی ملی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ تین سالوں میں تنظیم کو پہلے سے زیادہ منظم، مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص، محبت اور اتحاد کے ساتھ دینی و ملی خدمات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

آخر میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

3:30 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top