ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا نجف اشرف دفتر کا دورہ اور طلبہ سے خطاب

09 نومبر, 2025 11:51

شیعیت نیوز : وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے دفتر کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 نومبر 2025ء بروز منگل نجف اشرف میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کے صدر محترم مولانا سید خاور عباس نقوی کی دعوت پر علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے نجف اشرف میں مقیم پاکستان کے طلبہ کرام سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں آپ نے طلاب کرام کے لیے قیمتی نصیحتیں بھی فرمائیں۔ اس پروگرام میں طلاب کرام اور علماء عظام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ اقبالؒ کا پاکستان آج آئینی و عدالتی انحطاط کا شکار ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی۔

1:43 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top