نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر نے ایم ڈبلیو ایم جی بی کی سیاسی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

08 نومبر, 2025 18:53

شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے نگران وزیراعلی’ کی تقرری کے سلسلے میں پارٹی سے باضابطہ مشاورت کے لئے کل آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کی سیاسی کونسل مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی کے ساتھ بنیادی امور پر مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : دھمکیوں اور زبردستی کے ذریعے ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

مشاورت کے لیے وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل اپنے اجلاس میں بنیادی اصول بھی وضع کرے گی اور گلگت بلتستان کی نامور، اہل، دیانتدار شخصیات پر بھی بحث کرے گی۔

سیاسی کونسل کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی اور اپوزیشن سے مشاورت مکمل کرکے وفاقی وزیر کے سامنے مدعی’ رلھا جائے گا۔

4:55 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔