پنجاب کے وزیر قانون رانا اقبال کی کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد رہنماؤں سے ملاقات

08 نومبر, 2025 10:13

شیعیت نیوز: پنجاب کے صوبائی وزیرِ قانون رانا اقبال کی مبینہ ملاقات کالعدم لشکرِ جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ کے رہنماؤں، جن میں دہشت گرد معاویہ اعظم طارق بھی شامل ہیں، منظرِ عام پر آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ان تنظیموں کا ماضی فرقہ وارانہ تشدد، عوامی مقامات اور عبادت گاہوں پر حملوں سے وابستہ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار ایسے عناصر سے روابط رکھتے ہیں تو یہ ملکی سلامتی کے اداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرک میں مشترکہ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد کمانڈر ہلاک

عوامی اور سیاسی مبصرین نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک ریاست ایسے عناصر کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرتی رہے گی؟ اور کب ان گروہوں کی مالی، سیاسی اور سماجی سرپرستی کا سلسلہ ختم ہوگا جو ماضی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے؟

ماہرین کے مطابق، قومی سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے تحفظ کے لیے حکومت کو ایسے معاملات میں شفاف مؤقف اختیار کرنا اور عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

1:07 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top