کرک میں مشترکہ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد کمانڈر ہلاک

08 نومبر, 2025 08:46

شیعیت نیوز : ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔

4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جبکہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کا سرغنہ عیدنظر فاروقی واصل جہنم

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے دلیر سپوت قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور وطن میں امن کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

11:28 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top