شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہلاک

07 نومبر, 2025 18:23

شیعیت نیوز: گزشتہ رات کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر عمران عرف چمٹو کے ماتحت دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سانگر پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

سیکورٹی فورسز نے پہلے ہی ہائی الرٹ ہونے کی وجہ سے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت نور سعید عرف عبیدہ کے نام سے ہوئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

8:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top