UAE میں علی ، فاطمہ، حسن ، حسین نام کےحامل افراد کا داخلہ بند، شہری نے محسن نقوی کو اپنا نام تبدیل کرنےکا بتادیا
شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی شیعہ دشمنی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، عام پاکستانیوں پر ویزاسختیوں کے بعد اہل بیتؑ کے ناموں سے مماثل ناموں کے افراد کی بھی یواے ای میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے علی، فاطمہ، حسن ، حسین اور اس جیسے ملتے جھلتے اہل بیتؑ سے وابستہ ناموں کو ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس بات کا انکشاف ایک نوجوان آصف علی نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کےسامنے بھی کیا، اس نے بتایا کہ علی نام کی وجہ سے مجھے یو اے ای کا ویزہ نہیں مل رہا تھا لہذا میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کا سرغنہ عیدنظر فاروقی واصل جہنم
واضح رہے کہ یہ معاملہ مذہبی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے جو نہ صرف افسوسناک بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔
یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہے، واضح رہے کہ یو اے ای کی حکومت جو کہ امریکا اور اسرائیل کی اتحادی اور غزہ کے مظلوموں کی سب سے بڑی دشمن ہے اب سوڈان میں بھی معدنیات پر قبضے کیلئے وہاں انسانیت کا قتل عام کروارہی ہے۔







