علامہ سید اقتدار نقوی کا سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ: عزاداری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
شیعیت نیوز: مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین حجۃ الاسلام علامہ سید اقتدار نقوی نے سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے صوبائی رہنما علامہ سید غضنفر علی نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عزاداری کو درپیش مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیرپور میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ضلعی صدور کا اہم اجلاس: تنظیمی فعالیت پر اہم فیصلے
بعد ازاں علامہ سید اقتدار نقوی، علامہ سید غضنفر علی نقوی کے ہمراہ محترم باقر حسین جاوہ کی والدہ مرحومہ مغفورہ کے چہلم کی مجلسِ عزاء میں شریک ہوئے۔ مرکزی صدر عزاداری ونگ نے محترم باقر حسین جاوہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کی بلندیٔ درجات و مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔
مجلسِ ترحیم میں رکنِ شوریٰ عالی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شبیر بخاری، علامہ سید حسین گردیزی (مرکزی صدر علماء مکتبِ اہلبیت)، علامہ مہدی کاظمی (پرنسپل جامعہ بعثت رجوعہ سادات) سمیت دیگر علمائے کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔







