ملتان میں "مہدویت اور عصرِ حاضر کے تقاضے” کے عنوان سے علمی سیمینار کا انعقاد

03 نومبر, 2025 12:20

شیعیت نیوز: مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت علیہم السّلام جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں “مہدویت اور عصرِ حاضر کے تقاضے” کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی سیمینار منعقد ہوا۔

اس سیمینار میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ضلع ملتان کے کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سید کاشف نقوی وحدت ایمپلائزونگ صوبہ سندھ کے پہلے صدر منتخب،سلیم صدیقی نے حلف لیا

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں مرکزی صدر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیتؑ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پرنسپل جامعہ عمران ابوطالب جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی، صوبائی صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل پاکستان، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر شامل تھے۔

علمی سیمینار میں مزید شریک علما میں علامہ محمد حسین حیدری (پرنسپل جامعہ باقرالعلوم الجعفریہ مظفرگڑھ)، علامہ ظفر حسین حقانی (پرنسپل جامعہ امام علیؑ ملتان)، علامہ مختار حسین نقوی (پرنسپل جامع العباس خانیوال)، مولانا امیر حسین نقوی، قاری حسین مہدی (پرنسپل دانشگاہ امام حسنؑ عبدالحکیم)، مولانا ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس نجفی، جواد رضا جعفری، مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا (ریجنل صدر ISO جنوبی پنجاب)، مولانا مظہر حسین، مولانا اللہ دتہ، اور مولانا صفدر حسین کانجو شامل تھے۔

علمی مباحث میں مقررین نے مہدویت کے فکری، سماجی اور عصری تقاضوں پر روشنی ڈالی اور امتِ مسلمہ کو امامِ وقتؑ کے انتظار کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کیا۔

11:26 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top