سید کاشف نقوی وحدت ایمپلائزونگ صوبہ سندھ کے پہلے صدر منتخب،سلیم صدیقی نے حلف لیا
شیعیت نیوز : وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا سوڈان میں مظلوم عوام پر ہونے والے لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔







