ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا خود فیصلہ کرے گا، روس

03 نومبر, 2025 04:29

شیعیت نیوز: ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا فیصلہ خود کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے پُرامن اور عالمی جوہری ایجنسی کی نگرانی میں جاری سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن میلی نظر ڈالنے کی جرأت نہیں رکھتا: جنرل احمد وحیدی

اولیانوف نے کہا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات کرے گا یا نہیں، تاہم یہ فیصلہ مکمل طور پر ایرانی حکام کے اختیار میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں کوئی سخت پابندیاں یا ممانعت شامل نہیں، بشرطیکہ سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے انجام دی جائیں اور ان پر مؤثر نگرانی ہو۔

روسی نمائندے کے مطابق ایران کے پاس یہ حق موجود ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرے، اور عالمی قوانین اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے جب تک کہ یہ سرگرمیاں شفاف اور پُرامن رہیں۔

6:10 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top