امریکہ کی عمان کے ذریعے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش
شیعیت نیوز: امریکہ نے عمان کے ذریعے ایران کے ساتھ نئے ایٹمی معاہدے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ایران نے اس پیشکش کے جواب میں سخت شرائط اور واضح پیغام جاری کیا ہے:
-
شرائط ہماری ہوں گی۔ اگر امریکہ واقعی مذاکرات چاہتا ہے تو اسے ایران کی خودمختاری، دفاعی پروگرام اور ایٹمی پالیسی کا احترام کرنا ہوگا۔
-
یورینیم افزودگی بند نہیں ہوگی۔
-
میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
-
ایران کسی صورت غیر مسلح نہیں ہوگا۔
ایران نے کہا ہے کہ ملک ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل تیار ہے۔ یہ چار نکات ایران کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہی شرائط پر مستقبل کی کسی بھی بات چیت کا دارومدار ہوگا۔







