پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 18 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں ملک دشمن تکفیری عناصر کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گرد گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں 386 انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کیں، جن میں 386 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 18 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے مولوی سے 10 لیٹر شراب برآمد
گرفتار دہشت گردوں میں محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم، صدام وغیرہ شامل ہیں، جن کا تعلق مختلف دہشت گرد تنظیموں جیسے فتنہ الخوارج اور دیگر کالعدم گروہوں سے ہے۔
یہ دہشت گرد لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، ناروال اور پاک پتن کے رہائشی ہیں۔ ان کے قبضے سے برآمد شدہ سامان میں شامل ہے:
-
دھماکہ خیز مواد: 3020 گرام
-
ڈیٹونیٹرز: 14
-
سیفٹی فیوز وائر: 33 فٹ
-
ای ای ڈی بم: 3
-
کالعدم تنظیم کے پمفلٹ: 151
-
میگزین، پرائمہ کارڈ، موبائل فون اور نقدی
ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد مختلف شہروں میں اہم سرکاری اور عوامی عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، جسے سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔







