کالعدم لشکرِ جھنگوی کے مولوی سے 10 لیٹر شراب برآمد
شیعیت نیوز: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری تنظیم لشکرِ جھنگوی کے مولوی سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق جاتلی پولیس نے اسی کارروائی میں مولوی کے ساتھی سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: داعشی جولانی اور امریکی افواج کا مل کر عراق میں ‘خون کی ہولی’ چلانے کا منصوبہ، الانبار رہنما کا انکشاف
ذرائع کے مطابق یہ تکفیری مولوی ظاہراً دین و شریعت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں مگر درپردہ شراب فروشی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف شراب فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس انتہاپسند نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔







