وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شیعہ قوم کی امن پسندی کی تعریف کرنے پر مجبور

01 نومبر, 2025 14:58

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شیعہ قوم کے نظم و ضبط، امن پسندی اور حب الوطنی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے اہل سنت علما کے اجلاس میں شیعہ قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں اہل سنت علما و اکابرین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ اجلاس کا مقصد تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پنجاب حکومت کے مابین تصادم، ہلاکتوں اور تنظیم پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے مشاورت تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ “میرا کسی بھی مذہبی جماعت سے سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن آپ اہل سنت علما بھی گواہ ہیں کہ محرم میں کتنے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: شہید عادل حسین کی نماز جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں میں وادی حسینؑ میں سپرد خاک

انہوں نے مزید کہا: “آپ بتائیں، کیا کبھی کسی نے دیکھا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے ہوں؟ میں نے آج تک نہیں سنا کہ کسی نے منبر سے کہا ہو کہ اس کو مار دو یا جلادو یا راستہ روک دو۔”

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بیان دراصل شیعہ قوم کی صدیوں پر محیط پُرامن اور منظم عزاداری کے تسلسل کا اعتراف ہے۔ شیعہ قوم گزشتہ 14 سو سال سے عزاداری امام حسینؑ مناتی چلی آ رہی ہے، مگر کبھی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے یا تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔

چند برس قبل راجہ بازار راولپنڈی میں کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے جلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم اہل تشیع نے کسی اہل سنت شہری یا مسجد کو نقصان نہیں پہنچایا۔ بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ پورا ڈرامہ تکفیری دہشت گردوں نے خود رچایا تھا، جنہیں بعد میں گرفتار بھی کر لیا گیا۔

5:32 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔