شہید عادل حسین کی نماز جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں میں وادی حسینؑ میں سپرد خاک
ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں شہید ہونے والے جواں سال، فعال اور متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کی نمازِ جنازہ صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن و امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن مولانا صادق جعفری کی زیرِ اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر، اورنگی ٹاؤن 11/5 میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تکفیری جماعت تحریکِ لبیک کا معروف نعت خواں شراب نوشی کی حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
نمازِ جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیمِ عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی سمیت مختلف مذہبی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار ہوگئی۔
بعد ازاں شہید عادل حسینؑ کو وادی حسینؑ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔







