اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

31 اکتوبر, 2025 15:12

شیعیت نیوز: اوکاڑہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا ایک خطرناک دہشت گرد جنید اشرف گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈز، بیٹری الیکٹرک سرکٹ، اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر بلا کر ناکارہ بنا دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار دہشت گرد انور کالونی، ٹنڈو محمد خان کا رہائشی ہے اور وہ شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کا تبلیغی جماعت کا مولوی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام کے مطابق، یہ کارروائی پنجاب بھر میں دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

4:44 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔