معروف صحافی معید پیرزادہ کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بصیرت پر خراجِ تحسین

29 اکتوبر, 2025 12:26

شیعیت نیوز : معروف صحافی، سینئر اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بصیرت، علمی گہرائی اور بین الاقوامی حالات پر درست فہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ “میں نے اپنی زندگی میں ایسے مذہبی اسکالر شاید ہی دیکھے ہوں جن کی بین الاقوامی امور پر نگاہ اتنی گہری اور معلومات اتنی مستند ہوں۔”

ڈاکٹر معید پیرزادہ کا یہ بیان سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کے غزہ میں پاکستانی فوج کی ممکنہ تعیناتی سے متعلق ایک ٹویٹ پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا، جس میں علامہ جعفری نے نہایت مدلل انداز میں فلسطین کے موجودہ حالات، مسلم دنیا کی ذمہ داری اور عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار پر روشنی ڈالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کی صدارت پر مبارکباد

سیاسی و صحافتی حلقوں میں ڈاکٹر پیرزادہ کے اس تبصرے کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فکری و قومی کردار کی ایک بڑی تعریف قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق، یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ علامہ جعفری نہ صرف مذہبی رہنما ہیں بلکہ عالمی سیاست، امتِ مسلمہ کے مسائل اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک بصیرت افروز آواز کے طور پر ابھرے ہیں۔

5:50 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top