سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کی صدارت پر مبارکباد

29 اکتوبر, 2025 11:32

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ ناصر عباس نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ خداوندِ متعال علامہ شہنشاہ نقوی کو ملتِ جعفریہ کی خدمت، اتحادِ امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ تل ابیب کو جنگ بندی کی پابندی پر مجبور کرے، جہاد اسلامی فلسطین

انہوں نے کہا کہ امید ہے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان ملت کی مضبوط آواز اور قومی وحدت کا مظہر بنے گی۔

1:24 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top