سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے متعدد دہشت گرد جہنم واصل
شیعیت نیوز : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق اسی کالعدم تنظیم سے ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : داعشی جولانی اور امریکی افواج کا مل کر عراق میں ‘خون کی ہولی’ چلانے کا منصوبہ، الانبار رہنما کا انکشاف
30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں کالعدم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، یکم اکتوبر کو ہی کوئٹہ اور شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
4 اکتوبر کو خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں لشکرِ جھنگوی کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
17 اکتوبر کو خاران میں پولیس کے قافلے پر حملے میں ایس ایچ او قاسم بلوچ شہید ہوگئے تھے، جبکہ 19 اکتوبر کو بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کرنے والا کالعدم لشکرِ جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا تھا۔
21 اکتوبر کو سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے، اور 22 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔







