ایم ڈبلیو ایم کراچی وفد کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور تحائف پیش
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے جعفریہ الائنس پاکستان کے نو منتخب صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ملاقات کی۔
ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات کو سنتا اور دیکھتا ہوں تو رشک ہوتا ہے: علامہ سید شہنشاہ نقوی
اس موقع پر ملک و ملت کو درپیش موجودہ حالات اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد میں ایم ڈبلیو ایم رہنما حیدر زیدی، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، کمیل حسن اور علی نیئر شامل تھے۔







