دشمن حملے کا سوچے بھی نہ، سازش کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب صدر
شیعیت نیوز: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دشمن قوتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ حملے کا سوچنا بھی دشمنوں کی حماقت ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر دشمنوں میں ذرا سی بھی عقل باقی ہے تو وہ ایران پر نئی جارحیت کی جرات نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی، اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی شرارت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ عوامی حمایت حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ صرف عوام کی یکجہتی سے ممکن ہے۔
عارف نے جون میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر 12 روزہ حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے جدید ترین جنگی ساز و سامان کے باوجود دشمن کو شکست دی اور سرخرو ہوئی۔







