علامہ ناظر عباس تقوی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم آمد: زائرین کے مسائل اور انتخابی الائنس پر مشاورت

28 اکتوبر, 2025 12:35

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان، بروز سوموار تشریف لائے۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو والدہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا گیا اور قم میں مجلس کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ

اجلاس میں خصوصاً پاکستان میں زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے آئندہ گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان الائنس کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وحدت و اتحاد برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تکفیری عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام بنایا جا سکے۔

7:34 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top