مولانا غفار حسین الحسینی مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ کے صدر منتخب

27 اکتوبر, 2025 11:55

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل بھوانہ میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے امیرِ کارواں کے انتخاب کا عمل انجام پایا اور مولانا غفار حسین الحسینی کو مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 56واں کنونشن بھٹ شاہ میں؛ حضرت زینبؑ کی شان میں وحدتی تقریبات

حلف برداری کی تقریب صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی بدستِ مبارک منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ضلع و تحصیل کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مولانا اختر عباس نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتِ تشیع کی مضبوط آواز ہے، جس کا مقصد قوم کی فکری، دینی اور اجتماعی بیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور کارکنان کی باہمی وحدت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خصوصی خطاب میں تنظیمی نظم و ضبط، استقامت اور اجتماعی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن ملت کے دفاع اور اتحادِ امت کے فروغ میں عملی کردار ادا کرے۔

آخِر میں علامہ سید علی اکبر کاظمی نے نو منتخب تحصیل صدر مولانا غفار حسین الحسینی سے حلف لیا اور انہیں تنظیمی امور میں بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

3:57 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top