علامہ شیخ احمد علی نوری مجلس علمائے مکتبِ اہل بیتؑ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب

27 اکتوبر, 2025 11:49

شیعیت نیوز: مجلس علمائے مکتبِ اہل بیتؑ گلگت بلتستان کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کثرتِ رائے سے علامہ شیخ احمد علی نوری کو صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آلِ سعود کی اسیری میں 190 دن: علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری پر خاموشی تشویشناک

علامہ اقبال بہشتی نے نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ علامہ شیخ نوری جامعتہ النجف سکردو کے مہتمم، گلگت بلتستان کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما ہیں۔

ان کے انتخاب پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے ان کے خیرخواہوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور اس نئی الٰہی ذمہ داری سے بحسن و خوبی عہدہ برآں ہونے کی دعا بھی کی۔

1:07 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top