ایران کے زیرِ زمین میزائل ٹاؤنز دفاعی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہیں، جنرل جلالی
شیعیت نیوز: ایرانی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ زیرِ زمین میزائل ٹاؤنز ایران کی دفاعی حکمت عملی میں اہم کامیابی کا ثبوت ہیں اور ملکی سلامتی کو مستحکم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل جلالی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سابق سربراہ میجر جنرل شہید امیر علی حاجی زادہ نے ان میزائل ٹاؤنز کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل کو ختم کردینے کی توانائی رکھتا ہے، امریکی فوجی مبصر
جنرل جلالی نے مزید کہا کہ جون میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ مقدس دفاع کے دوران ایران نے اپنی عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا، لیکن اس دوران ملکی انفرااسٹرکچر کے کچھ شعبوں میں کمزوریاں بھی سامنے آئیں، جنہیں فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جنرل اسٹاف اور حکومت کے تعاون سے مشقیں منعقد کرنے کے متعدد منصوبے زیرِ غور ہیں، تاکہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں ہر ممکن حد تک بہتر اور موثر بنائی جا سکیں۔







