لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 8 دہشت گرد ہلاک

25 اکتوبر, 2025 18:12

شیعیت نیوز: لکی مروت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی عسکری مہارت سے کی گئی، دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شیعہ مکتب و انقلابِ ایران کی توہین پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

1:08 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top