علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب
شیعیت نیوز: معروف عالمِ دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس بارگاہِ حسینی پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے مرکزی عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، سید شبر رضا، مولانا شیخ یعقوب منتظری، مولانا مرزا طاہر علی حبیب، سید میثم عابدی، حیدر علی خان، سید سبط رضا، غفران مجتبیٰ نقوی اور غیور عابدی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس ملت کے فکری و روحانی مستقبل کے ضامن ہیں: علامہ علی اکبر کاظمی
اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو صدر، علامہ سید رضی جعفر نقوی کو سرپرست، سید شبر رضا کو جنرل سیکریٹری، اور سید میثم عابدی کو سیکریٹری سپریم کونسل منتخب کیا گیا۔
تنظیمی ذرائع کے مطابق، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی قیادت میں جعفریہ الائنس پاکستان اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملتِ تشیع کے حقوق کے دفاع اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔







