دینی مدارس ملت کے فکری و روحانی مستقبل کے ضامن ہیں: علامہ علی اکبر کاظمی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع فیصل آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک زیر تعمیر مدرسہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مدرسے کے منتظمین سے ملاقات کی اور تعلیمی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس معاشرے میں علم و تربیت کے فروغ کا بنیادی مرکز ہیں، جن کی مضبوطی ملت کے فکری و روحانی مستقبل کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: خواجہ آصف
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فیصل آباد جیسے اہم تعلیمی و دینی مرکز میں علمِ دین کے فروغ کے لیے نئے ادارے قائم ہو رہے ہیں۔ آخر میں علامہ کاظمی نے مدرسے کی جلد تکمیل اور اس کے تعلیمی نظام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







