اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: خواجہ آصف

25 اکتوبر, 2025 13:34

شیعیت نیوز : سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اسی لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی؛ دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سب پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے سرغنہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کے منہ پر کالک مل دی

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیے ہوئے ہیں، ہمارا صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیے کہ ہم اخوت کے ساتھ ہمسائے کے ساتھ رہیں۔ پچھلے چار، پانچ روز سے کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، لیکن اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہو گی۔

5:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top