کالعدم سپاہِ صحابہ کے سرغنہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی اور نیتن یاہو ایک ہی صف میں

25 اکتوبر, 2025 12:39

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے ایک بار پھر شیعہ برادری کی تکفیر اور ایران کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی۔
اپنے اشتعال انگیز خطاب میں اس نے کہا کہ “ایران ایک دہشت گرد ملک ہے” — وہی جملہ جو ہمیشہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بیانات میں دہراتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کا اجتماع، شیعہ مخالف نعرے اور نفرت انگیز تقاریر"

مبصرین کے مطابق اورنگزیب فاروقی کا بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کا نظریاتی اور فکری جھکاؤ اسرائیلی و امریکی پالیسیوں کے ہم نوا خیمے میں ہے۔
فاروقی اور نیتن یاہو کے بیانات میں صرف زبان کا فرق ہے، سوچ اور سمت ایک ہی ہے — دونوں اسلام دشمن بیانیے کے پرچارک بن چکے ہیں۔

فاروقی نے نہ صرف ایران بلکہ پاکستان کی شیعہ برادری کے خلاف بھی اشتعال انگیز گفتگو کی، جسے عوامی حلقے اور تجزیہ کار فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی دانستہ کوشش قرار دے رہے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہی وہ بیانیہ ہے جس نے ماضی میں ملک بھر میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کی جان لی، مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا — اور اب دوبارہ اسی نظریے کو زندہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عوامی سطح پر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ:

“جو زبان نیتن یاہو اسرائیل میں بولتا ہے، وہی زبان پاکستان میں اورنگزیب فاروقی کیوں بول رہا ہے؟”

3:43 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top