اسلام آباد میں کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کا اجتماع، شیعہ مخالف نعرے اور نفرت انگیز تقاریر

23 اکتوبر, 2025 20:58

شیعیت نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم، شدت پسند اور دہشت گرد جماعت لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے زیر اہتمام ایک تکفیری اجتماع منعقد ہوا، جس میں حسبِ معمول شیعہ مخالف نعرے لگائے گئے اور نفرت انگیز تقاریر کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، اس اجتماع میں مولانا محمد احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی اور معاویہ اعظم طارق سمیت دیگر تکفیری رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنی تقاریر میں ملت تشیع کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے۔

تاہم، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اس نفرت انگیز اجتماع پر کوئی نوٹس نہ لینے پر ملتِ تشیع میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ و سنی قتل کا ذمہ دار کون؟ اہلِ سنت مفتی مبارک نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کو لائیو پروگرام میں رسوا کر دیا

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت جیسے حساس شہر میں تکفیری عناصر کو کھلی چھوٹ دینا امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

5:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top