کالعدم لشکر جھنگوی دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار شہید

24 اکتوبر, 2025 11:21

شیعیت نیوز: ہنگو میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے، تاہم راستے میں پولیس گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اور دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد تکفیری جماعت تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، وزارتِ داخلہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے کالعدم لشکرِ جھنگوی سے وابستہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

5:07 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔