دہشتگرد تکفیری جماعت تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، وزارتِ داخلہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

24 اکتوبر, 2025 10:48

شیعیت نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، تکفیری دہشتگرد جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو وزارتِ داخلہ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ہی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی سفارشات وزارتِ داخلہ کو ارسال کی گئی تھیں، جنہیں وفاقی حکومت نے منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کرلیا

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں شدت پسندی، نفرت انگیزی اور امن عامہ کے لیے خطرہ بن چکی تھی، اسی بنیاد پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت جماعت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو شدت پسندی کے خاتمے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ریاست نفرت انگیز عناصر کے خلاف یکساں کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

12:21 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔