کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کرلیا

23 اکتوبر, 2025 20:57

شیعیت نیوز : راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی مدرسے میں حفظ کا سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے مولوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں قائم مدرسے کے مولوی نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کی اور یہ اصلی ثابت ہوئی، جس کے بعد تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران علاقے میں موجود تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا جس میں مدرسے کے بچے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ و سنی قتل کا ذمہ دار کون؟ اہلِ سنت مفتی مبارک نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کو لائیو پروگرام میں رسوا کر دیا

تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ نجی مدرسہ کلرسیداں کیمپس کا ہے۔ مزید چھان بین سے پتا چلا کہ ارمان آصف نامی طالب علم مدرسے میں حفظ کا طالب علم ہے، جس کو سبق یاد نہ ہونے کی وجہ سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مولوی آکاش نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد جرم ہے۔ مولوی آکاش نے طالب علم پر تشدد کرکے جرم کا ارتکاب کیا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالب علم پر تشدد میں ملوث مولوی کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایک قابلِ تعزیر جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

9:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top