شام کے صوبہ حمص میں تشدد کی تازہ لہر، نامعلوم حملوں میں متعدد شہری جاں بحق
شیعیت نیوز: شام کے صوبہ حمص میں تشدد اور بدامنی کی تازہ لہر کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے شہریوں پر حملے کیے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق شامی حقوقِ بشر کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ وسطی شام کے صوبہ حمص میں پُرتشدد جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور علوی برادری کے افراد مسلح گروہوں کا ہدف بن رہے ہیں۔
گذشتہ تین دنوں کے دوران کم از کم آٹھ افراد، جن میں دو خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک شام میں اسی نوعیت کے واقعات میں 359 افراد مارے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ترکی نے عراق میں 80 فوجی اڈے قائم کر لیے، عراقی رہنما کا بڑا انکشاف
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں مغربی حمص میں نامعلوم مسلح افراد نے چند شامی مسیحیوں پر بھی حملہ کیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور حملوں کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے؛ علاقائی ذرائع اور حقوقِ بشر کے نمائندے واقعات کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے شامی شہریوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔







